Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹوئنٹی 20 کا اعلان

سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹوئنٹی 20 کا اعلان

کراچی ۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سرپرستی میں سلیکشن کمیٹی نے تین میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور ورلڈ الیون کے خلاف سیریز میں حصہ لینے والے اسکواڈ میں محض ایک تبدیلی کی گئی ہے۔فاسٹ بولر سہیل خان سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہ اتر سکے اور ان کی جگہ محمد حفیظ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔محمد عامر کو بھی اسکواڈ میں رکھا گیا ہے لیکن ان کی سیریز کیلئے ٹیم میں شمولیت کا انحصار فٹنس سے مشروط ہے۔معلنہ 16 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔سرفراز احمد(کپتان)، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان خان شنواری اور عمر امین-

TOPPOPULARRECENT