Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے خلاف پاکستان کامیاب

سری لنکا کے خلاف پاکستان کامیاب

کولکتہ ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) محمد حفیظ کی شاندار اور ناقابل تسخیر نصف سنچری اورعماد وسیم کی شاندار کی بولنگ کی بدولت پاکستان نے وارم اپ مقابلہ میں سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز اسکور کئے جس میں محمد حفیظ 49 گیندوں میں 70 رنز اسکور کئے ۔ اپنی اننگز کے دوران حفیظ نے 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ جوابی اننگز میں سری لنکائی  ٹیم 142/9 رنز ہی بنائی پائی کیونکہ عماد وسیم نے چار اوورس میں 25 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیںاور وقفہ وقفہ سے حریف ٹیم کو مشکلات میں ڈھکیلتے  رہے ۔ سری لنکا کے لئے اوپنر دنیش چنڈی مل نے 30 اور تھری مینے نے 45 رنز کی اننگز کھیلی ۔ تاہم مڈل آرڈر میں کوئی بھی بہتر مظاہرہ نہیں کر پایا۔

TOPPOPULARRECENT