Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے خلاف پاکستان کا اسکور 180/3

سری لنکا کے خلاف پاکستان کا اسکور 180/3

لاہور /29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آٹھ سال کے وقفہ کے بعد پہلی مرتبہ کھیلے گئے پہلے ٹی ۔ 20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم نے شعیب ملک کے 51 رن کی مدد سے سری لنکا کے خلاف تین وکٹ کے نقصان سے 180 رن بنائی ۔جس میں شعیب ملک نے 24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 51 رن بنایا ۔ فخر زماں 31 ، عمرامین ایک چھکہ اور تین چوکوں کی مدد سے 45 ، بابر اعظم 34 ، فہیم اشرف دو چھکوں کی مدد سے 13 رن بناسکے ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

ثانیہ مرزا بھی لاہور پہونچ گیئں
کراچی:/29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)  سری لنکا کی ٹیم 8 سال بعد ٹی 20 سیریز کا آخری میچ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد پر  پاکستانی شائقین کے ساتھ کھلاڑی بھی بے حد خوش ہیں اورسوشل میڈیا پرمختلف تبصرے کرکے اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ شعیب ملک نے تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ  تیار ہیں؟ ہم اپنے گھر پہنچ چکے ہیں، یہ وقت تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، تسی تیار رہو۔شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT