Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے خلاف پاکستان 83 رنز سے فاتح

سری لنکا کے خلاف پاکستان 83 رنز سے فاتح

دبئی۔14اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)پاک۔ سری لنکا ونڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے 83 رنز کی کامیابی حاصل کرلی ۔پہلے ونڈے میں کامیابی کے لئے درکار293 کے تعاقب میں سری لنکائی اوپنرز نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن رومان رئیس کے ہاتھوں اس شراکت کے خاتمے کے ساتھ ہی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔34 رنز ہر دو وکٹیں گرنے کے بعد لہیرو تھری مانے اور اپل تھارنگا نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کروائی لیکن محمد حفیظ نے تھارنگا کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلائی۔جب حسن علی نے لگاتار دو گیندوں پر کشال مینڈس اور ملندرا سری وردنا کو آؤٹ کیا تو 67 رنز پر نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔تھری مانے نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہرا دینے کی بھرپور کوشش کی لیکن رومان رئیس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔132 رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جلد ہی سری لنکائی ٹیم کی بساط لپٹ جائے گی لیکن ویندرسے اور اکیلا دھننجیا پاکستانی بولروں کے خلاف ڈٹ گئے ۔آخری گیند پر ونڈے کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی اور سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے رومان رئیس اور حسن علی نے فی کس تین وکٹیں حاصل کیں۔شعیب ملک کو 61 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔قبل ازیں پاکستان نے بابر اعظم کی سنچری (103 )اور شعیب ملک کے 61 گیندوںمیں 81 رنز کی بدولت6 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز اسکور کئے ۔

TOPPOPULARRECENT