Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ پر نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ پر نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط

آخری اننگز میں درکار 405 کے جواب میں سری لنکا 109/3 ۔ بارش سے کھیل متاثر
ڈونیڈن 13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈنے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی تاہم بارش کی وجہ سے اس کی کامیابی کے امکانات متاثر ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مک کیولم نے آج لنچ پر اپنی ٹیم کی دوسری اننگز کو ڈیکلر کرتے ہوئے سری لنکا کے سامنے پانچ سشن کے کھیل میں 405 رنوں کا نشانہ رکھا تھا ۔ وہ اس میچ میں نتیجہ کو یقینی بنانا چاہتے تھے ۔ تاہم سری لنکا کی جوابی اننگز میں کھیل تین مرتبہ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا ۔ کل میچ کا آخری دن ہے اور کل بھی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ آج کے کھیل میں ٹم ساؤتھی نے اپنی ٹیم کیلئے اچھی بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹس حاصل کئے تھے ۔ سری لنکا نے آج چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹس کے نقصان پر 109 رنز بنالئیت ھے ۔ سری لنکا کو کل آخری دن مزید 296 رنز درکار ہیں کامیابی حاصل کرنے جبکہ نیوزی لینڈ کو سات وکٹس لینے ہونگے ۔ دنیش چنڈیمل 31 رنوں پر اور کپتان انجیلو میتھیوز صفر پر کھیل رہے تھے ۔ سری لنکا کا اب تک چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ 352 رنز نو وکٹس پر بناکر کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے جبکہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 348 کا ہے جو 1969 میں ویسٹ انڈیز نے قائم کیا تھا ۔ سری لنکا کے اوپنر ڈیمتھ کرونارتنے اور کشال مینڈس نے ٹیم کی کامیابی کیلئے بنیاد ڈالنے کی کوشش کی تھی اور کسی وکٹ کے بغیر 54 رنز بنالئے تھے ۔ تاہم اسکے بعد نیوزی لینڈ نے 2 وکٹس حاصل کئے ۔ ساؤتھی نے کرونا رتنے کو آوٹ کیا جبکہ ادورا جئے سندرا 3 رن پر نیل واگنر کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ مینڈس نے اپنے دوسرے ٹسٹ میں اچھی اننگز کھیلی تھی تاہم 46 کے اسکور پر انہیں ساؤتھی نے آوٹ کردیا ۔انکے آوٹ ہونے پر کپتان انجیلو میتھیوز پچ پر پہونچے بھی نہیں تھے کہ تیز ہوائیں اور بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے کھیل کو تیسری مرتبہ روکنا پڑا ۔ مینڈس کا کیچ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر واٹلنگ کیلئے میچ کا نواں کیچ تھا جو ان کیلئے ایک ریکارڈ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT