Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے خلاف کامیابی غیر معمولی : سکندر رضا

سری لنکا کے خلاف کامیابی غیر معمولی : سکندر رضا

کولمبو۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی نژاد زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر بہت خوش ہیں اور کہا ہے کہ یہ کوئی چھوٹی یا معمولی فتح نہیں تھی کیونکہ زمبابوے ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی بہترین کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سکندر رضا کے مطابق کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے زمبابوے کو زیادہ بین الاقوامی مقابلوں کی ضرورت ہے اور اگرچہ مختلف مسائل سے دوچار موجودہ سری لنکائی ٹیم بہت زیادہ مضبوط نہیں لیکن کامیابی سے ان کی ٹیم کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ سکندر کے بموجب نئی سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ اور کنوینر کے آنے سے کافی فرق پڑا جبکہ سری لنکا کیخلاف سیریز سے قبل اسکاٹ لینڈ اور ہالینڈ سے پانچ میچوں کی سیریز کھیلنا بھی موثر ثابت ہوا۔واضح رہے کہ واحد ٹسٹ میں بھی مہمان زمبابوے کے مظاہرے متاثرکن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT