Saturday , December 15 2018

سری لنکا کے مسلمانوں کی نماز جمعہ میں تخفیف

کولمبو20 جون (سیاست ڈاٹ کام )بدھ مت کے کٹر پیروؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد سری لنکا مذہبی کشیدگی کی گرفت میں آگیا ہے۔ آج سری لنکا کی مسلم اقلیت نے اپنی نماز جمعہ میں تخفیف کردی۔ مسلم کونسل آف سری لنکا نے کہا کہ ائمہ مساجد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جمعہ کی نماز مختصر کردیں اور مسلمانوں سے خواہش کی گئی کہ

کولمبو20 جون (سیاست ڈاٹ کام )بدھ مت کے کٹر پیروؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد سری لنکا مذہبی کشیدگی کی گرفت میں آگیا ہے۔ آج سری لنکا کی مسلم اقلیت نے اپنی نماز جمعہ میں تخفیف کردی۔ مسلم کونسل آف سری لنکا نے کہا کہ ائمہ مساجد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جمعہ کی نماز مختصر کردیں اور مسلمانوں سے خواہش کی گئی کہ وہ نماز جمعہ کے بعد پرامن انداز میں منتشر ہوجائیں۔ علمائے دین نے ائمہ مساجد کو ہدایت دی کہ خطبہ بھی مختصر دیا جائے ۔ بعض مساجد میں جمعہ کی نماز جلد ادا کردی گئی۔ صدر مسلم کونسل سری لنکا نے کہا کہ پولیس کو نماز جمعہ کے بعد گڑ بڑ کا اندیشہ تھا چنانچہ پورے سری لنکا میں حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی تھی لیکن کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ مسلمانوں نے کل مہلک فسادات کے خلاف بطور احتجاج کاروبار بند کردیا تھا حالانکہ صدر سری لنکا نے بازار کھلا رکھنے کی اپیل کی تھی۔ مسلمان بدھ مت کے پیروؤں کی فوجی تنظیم اور پولیس کی اقلیتی برادری کے تحفظ میں ناکام رہنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مسلمان سری لنکا کی دو کروڑ آبادی کا 10 فیصد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT