Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے 292 کے جواب میں نیوزی لینڈ232/9

سری لنکا کے 292 کے جواب میں نیوزی لینڈ232/9

ہیملٹن۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا لئے جبکہ سری لنکائی ٹیم پہلی اننگز میں 292 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ ہیملٹن کے سیڈن پارک  میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 232 رنز بنائے ہیں لیکن ان کی ایک وکٹ باقی ہے اور انھیں سری لنکا کے پہلی اننگز کے اسکور کو برابر کرنے کے لئے مزید 60 رنز درکار ہیں۔ کیوی ٹیم کے ڈوگ بریس ویل 30 رنز بنا کر کھیل رہے  ہیں اور ٹرینٹ بولٹ آخری کھلاڑی ہیں جو ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لئے مارٹن گپٹل 50، مچل سینٹنر 38 رنز بنا کر نمایاں مظاہرہ کیاہے۔نیوزی لینڈ ٹیم کو اس کے دو سینیئرسکین ولیمسن اور راس ٹیلر کے ناکام ہونے کا کافی نقصان ہوا ہے کیونکہ ولیمسن رواں سال کافی شاندار فام میں ہیں لیکن وہ آج 4 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹیلر 5 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود اپنا کھاتہ ہی نہیں کھول پائے۔سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے 5 اور رنگنا ہیراتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 292 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے کپتان اینجیلو میتھیوز نے سب سے زیادہ 77 اور ملیندا سری وردنے نے کیرئر کی بہترین اننگز 62 رنز بنائے اور چندی مل 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹیم ساؤتھی نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور ڈوگ بریسویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ 2 مقابلوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT