Saturday , January 20 2018
Home / Top Stories / سری لنکا : ہندوستانی سپاہیوں کو وزیر خارجہ کا خراج

سری لنکا : ہندوستانی سپاہیوں کو وزیر خارجہ کا خراج

کولمبو 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج یہاں ہندوستانی امن فوج کی یادگار پر 1200 ہندوستانی سپاہیوں کو خراج پیش کیا جنھوں نے سری لنکا میں ایل ٹی ٹی ای کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردی تھیں۔ ملٹری بگل بجانے کے دوران سوراج نے بہادر ہندوستانی سپاہیوں کو سلامی پیش کی جنھوں نے سری لنکا میں قیام امن کیلئے جان کی باز

کولمبو 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج یہاں ہندوستانی امن فوج کی یادگار پر 1200 ہندوستانی سپاہیوں کو خراج پیش کیا جنھوں نے سری لنکا میں ایل ٹی ٹی ای کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردی تھیں۔ ملٹری بگل بجانے کے دوران سوراج نے بہادر ہندوستانی سپاہیوں کو سلامی پیش کی جنھوں نے سری لنکا میں قیام امن کیلئے جان کی بازی لگادی تھی۔ انھوں نے میموریل کے مقام پر وزیٹرس بُک میں تحریر کیاکہ ہندوستانی سپاہیوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی۔ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔ سری لنکا میں 1987 ء اور 1990 ء کے دوران قیام امن کی کوششوں میں 1200 ہندوستانی سپاہیوں کی جانیں ضائع ہوگئیں اور تقریباً 2500 ہندوستانی فوج کے عہدیدار زخمی ہوئے تھے۔ ہند ۔ سری لنکا کے درمیان 1987ء میں ایک معاہدہ پر دستخط کے بعد ہندوستانی قیام امن فوج (IPKF) تشکیل دی گئی تھی تاکہ سری لنکا فوج اور ٹامل علیحدگی پسندوں کے درمیان خانہ جنگی کو ختم کیا جاسکے۔ لیکن قیام امن کی کوشش ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ جنگ کی شکل اختیار کرگئی جس میں ہندوستانی فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT