Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا 96 رنز پرڈھیر،پاکستان کو317 کا نشانہ

سری لنکا 96 رنز پرڈھیر،پاکستان کو317 کا نشانہ

دبئی ۔9 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور سری لنکا کے مابین2 ٹسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم96 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو کامیابی کے لئے317 رنز درکار ہیں۔چوتھے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تھا تو سری لنکا کے ڈیکوالا 21، کشل مینڈس 29، رنگنا ہیرات 17 جبکہ دلروان پریرا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے ۔وہاب ریاض نے سب سے زیادہ4 اور حارث سہیل نے ایک ہی اوور میں3 وکٹیں حاصلکئے جبکہ یاسر شاہ نے2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ لی۔گذشتہ روز پاکستان کی ٹیم262 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو انھیں پہلی اننگز میں220 رنز کا خسارہ تھا تاہم سری لنکا نے فالوآن نہ کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے5 وکٹوںکے نقصان پر34 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز کی220 رنز کی سبقتکے ساتھ ان کی مجموعی برتری254 رنز ہوگئی تھی ۔کھیل کے چوتھے دن سری لنکا نے34 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی لیکن باقی پانچ وکٹیں بھی اسکور میں صرف62 رنز کا اضافہ کرسکیں اور پوری ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لئے 317 رنز کا ہدف ملا ہے ۔گذشتہ روز مہمان ٹیم نے پاکستان کو 262 رنز پر آؤٹ کرنے باوجود فالوآن نہیں کروایا اور220 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی لیکن پاکستانی بولرس نے ان کا وار پلٹ دیااورصرف34 رنز پر نصف بیٹنگ شعبہ کو پویلین کی راہ دکھادی۔سری لنکا کی دوسری اننگزکا آغازخوفناک انداز میں ہوا، کرونارتنے اور کوشل سلوا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو محمد عباس نے کوشل سلوا کو تین کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔اس کے بعد فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 22 کے مجموعی اسکور پر پہلی اننگز کی طرح کرونا رتنے کو بولڈ کیا، وہ صرف سات رنز اسکور کرسکے ، پہلی اننگز میں انہوں نے 196رنز بنائے تھے ۔

 

TOPPOPULARRECENT