Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکن ٹیم کو 10 لاکھ ڈالرس بونس دینے کا اعلان

سری لنکن ٹیم کو 10 لاکھ ڈالرس بونس دینے کا اعلان

کولمبو۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹوئنٹی 20 کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر 10 لاکھ ڈالرس کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بڑے ٹورنمنٹ میں چوک کرجاتے ہیں یا دباؤ میں آجاتے ہیں اور وہ اس تاثر کو

کولمبو۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹوئنٹی 20 کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر 10 لاکھ ڈالرس کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بڑے ٹورنمنٹ میں چوک کرجاتے ہیں یا دباؤ میں آجاتے ہیں اور وہ اس تاثر کو ختم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو انہیں 10 لاکھ ڈالرس بونس دیا جائے گا۔ سری لنکا کی ٹیم کی کارکردگی اب تک ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں شاندار رہی ہے۔ سیمی فائنل مقابلے میں قسمت کی دیوی بھی ان پر مہربان رہی اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کو بارش سے متاثرہ میچ میں شکست دے دی۔

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اگر ٹیم ، بنگلہ دیش سے فاتح کے طور پر وطن واپس ہوئی تو ان کی بونس کی رقم کو تین گنا کردیا جائے گا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو کمیٹی نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ٹیم کو بنگلہ دیش میں جیتنے کی صورت میں 15 لاکھ ڈالرس ادا کئے جائیں گے جس میں 5 لاکھ ڈالرس کی اصل رقم میں 10 لاکھ ڈالرس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سری لنکن ٹیم آج ڈھاکہ میں فائنل کھیلے گی۔ گزشتہ ٹوئنٹی 20 مقابلوں کا میزبان سری لنکا تھا اور سری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے فائنل میں مات کھا گئی تھی۔ وہ گزشتہ 50 اوورس کے میچوں میں ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی ہار گئے تھے اور انہوں نے 1996ء میں کے بعد سے اب تک ونڈے میچوں کا عالمی کپ نہیں جیت سکے۔

TOPPOPULARRECENT