Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / سری نگر اور بانہال کے درمیان ریل خدمات دوسرے دن بھی معطل

سری نگر اور بانہال کے درمیان ریل خدمات دوسرے دن بھی معطل

سری نگر 30اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں پیر کو وسطی کشمیر کے سری نگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان ریل خدمات مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہیں۔ ریل خدمات اتوار کے روز ضلع پلوامہ میں دو کمسن لڑکوں کی ٹرین کی زد میں آکر موت واقع ہوجانے کے بعد متعدد دیہات میں احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھنے کے بعد معطل کی گئی تھیں۔ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ‘سری نگر اور بانہال کے درمیان براستہ اننت ناگ و قاضی گنڈ تمام ٹرینیں آج بھی منسوخ کی گئیں’۔ انہوں نے بتایا ‘ہمیں گذشتہ شام سول و پولیس انتظامیہ کی طرف سے تازہ ایڈوائزری ملی جس میں ہمیں ٹرین خدمات کو پیر کے روز بھی معطل رکھنے کا مشورہ دیا گیا’۔ مذکورہ ریلوے افسر نے بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ریل خدمات کو بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان ریل خدمات معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT