Friday , February 23 2018
Home / Top Stories / سری نگر جامع مسجد میں تیسرے جمعہ کو بھی نماز کی ادائیگی پر پابندی

سری نگر جامع مسجد میں تیسرے جمعہ کو بھی نماز کی ادائیگی پر پابندی

Sealed! Th J&K Government has banned mandatory Friday prayers in historic Jamia Masjid in Srinagar for consecutive Fridays. The locked entrance to the Jamia Masjid at Nowhatta in Old Srinagar on Oct 21, 2016..Photo By:-Shah Jehangir

سری نگر، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر انتظامیہ نے مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی سری نگر کے پائین شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد میں کرفیو جیسی پابندیوں کے ذریعے ’نماز جمعہ‘کی ادائیگی ناممکن بنادی۔ یہ پابندیاں سرکاری ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ پر 13 دسمبر 2001 ء کو ہونے والے حملے میں مجرم قرار دیے گئے محمد افضل گورو جنہیں 9 فروری 2013 ء کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی، کی پانچویں برسی کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے نافذ کی گئی تھیں۔ نوہٹہ جہاں یہ 624 برس قدیم جامع مسجد واقع ہیں، کے مکینوں نے بتایا کہ فوج نے مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی کشمیری عوام کی اس سب سے بڑی عبادت گاہ کے باب الداخلے کو مقفل کیا اور کسی کو بھی مسجد کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے بتایاکہ جمعہ کی صبح سے فوج کی بھاری جمعیت جامع مسجد کے دروازوں بالخصوص باب الداخلے پر تعینات کی گئی۔ انہوں نے جامع مسجد کی جانب پیش قدمی کو روکنے کے لئے خاردار تار بچھاکر راستوں کو سیل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT