Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / سری نگر سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی 27 اگسٹ کو روانگی

سری نگر سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی 27 اگسٹ کو روانگی

سری نگر۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ حاجیوں کا پہلا قافلہ وادیٔ کشمیر سے جس میں 275 عازمین شامل ہیں، راست پرواز کے ذریعہ 27 اگسٹ کو روانہ ہوگا۔ سری نگر سے یہ قافلہ مدینۂ منورہ پہنچے گا۔ اس کے بعد 12 ستمبر تک باقاعدہ پروازیں مسلسل جاری رہیں گی۔ سرکاری ترجمان نے کشمیر ڈیویژنل کمشنر روہت بنسل کے طلب کردہ ایک اجلاس کے بعد جس کا مقصد حج پروگرام

سری نگر۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ حاجیوں کا پہلا قافلہ وادیٔ کشمیر سے جس میں 275 عازمین شامل ہیں، راست پرواز کے ذریعہ 27 اگسٹ کو روانہ ہوگا۔ سری نگر سے یہ قافلہ مدینۂ منورہ پہنچے گا۔ اس کے بعد 12 ستمبر تک باقاعدہ پروازیں مسلسل جاری رہیں گی۔ سرکاری ترجمان نے کشمیر ڈیویژنل کمشنر روہت بنسل کے طلب کردہ ایک اجلاس کے بعد جس کا مقصد حج پروگرام کو قطعیت دینا تھا، اس بات کا انکشاف کیا۔ بنسل نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عازمین حج کو کافی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ٹریفک کی بِلارکاوٹ نقل و حرکت اور عازمین کے لئے منتقلی کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT