Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / سری نگر میں 400 کارتوس کیساتھ دو افراد گرفتار

سری نگر میں 400 کارتوس کیساتھ دو افراد گرفتار

سری نگر 23اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ میں گذشتہ شام دو افراد کو اے کے 47 کے 400 راؤنڈس کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بمنہ میں اتوار کی شام قریب چھ بجے ایک سیکورٹی فورسز کے ناکے پر تلاشی کے دوران دو افراد سے اے کے 47 کے 400 راؤنڈ برآمد ہوئے جس کے بعد دونوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت شکور احمد اور تنویر احمد ساکنان ٹیٹوال کرناہ کپواڑہ کے بطور کی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس حوالے سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT