Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / سری نگر کی ایک اسکولی عمارت میں دھماکہ

سری نگر کی ایک اسکولی عمارت میں دھماکہ

سری نگر 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسکولی عمارت کے اندر جسے مرکز رائے دہی نامزد کیا گیا تھا ، جو جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابی حلقہ کنگن میں واقع ہے، آج رات دیر گئے دھماکہ ہوا۔3 بجے شب دھماکہ کی آواز بوبسی پورہ تک سنائی دی جو کنگن کے علاقہ میں ضلع گندربل میں واقع ہے۔ اس کے نتیجہ میں سرکاری وسطانیہ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔ انسداد

سری نگر 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسکولی عمارت کے اندر جسے مرکز رائے دہی نامزد کیا گیا تھا ، جو جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابی حلقہ کنگن میں واقع ہے، آج رات دیر گئے دھماکہ ہوا۔3 بجے شب دھماکہ کی آواز بوبسی پورہ تک سنائی دی جو کنگن کے علاقہ میں ضلع گندربل میں واقع ہے۔ اس کے نتیجہ میں سرکاری وسطانیہ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔ انسداد بم اسکواڈ طلب کرلیا گیا تاہم اُسے مقام واردات سے کوئی دھماکو مادہ دستیاب نہیں ہوا۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT