سری کانت اور سائنا سیمی فائنل میں داخل

گولڈ کوسٹ۔13اپریل(سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبرایک کا اعزاز حاصل کرنے والے شٹلرکدامبی سری کانت اور خاتون اسٹار کھلاڑی سائنا نہوال اپنی کامیاب مہم کو برقرار رکھتے ہوئے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں بیڈمنٹن سنگلز مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں داخل ہوگئے ۔عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک مقام پر پہلی مرتبہ پہنچے سری کانت نے مرد سنگلز کوارٹر فائنل میں سنگاپور کے جن رئی ریان اینجی کو راست گیموں میں 15۔21، 12۔12 سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ انگلینڈ کے راجیو اوسیف سے ہوگا۔خواتین کے سنگلز میچ میں 12 ویں نمبر کی کھلاڑی سائنا نے کناڈا کی ریچیل ہونڈیرچ کو باآسانی 8۔21، 13۔21 سے مات دی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ہفتہ کو اسکاٹ لینڈ کی کرسٹی گلمور سے ہوگا۔خواتین کے ڈبلز مقابلے میں ہندستان کی این سکی ریڈی اور اشونی پونپا کی جوڑی نے سری لنکا کی حسینی امبالنگوداگے اور مودوشیکا دلرکشی بیرویلانگے کو 11۔21، 13۔21 سے شکست دی ۔ علاوہ ازیں مردوں کے ڈبلز کے کوارٹرفائنل میں ساتوک سیراج ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی بھی ملیشیا کے پینگ سون چان اور سون ہوآت گوہ کو 14۔21، 15۔21، 9۔21 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT