Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری کانت اور سائنا فائنل میں داخل

سری کانت اور سائنا فائنل میں داخل

ناگپور۔7نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) حالیہ دنوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور اس سال چار خطاب جیتنے والے کڈمبی سری کانت اور سابق نمبر ایک سائنا نہوال نے اپنے سیمی فائنل مقابلہ جیت کر 82 ویں سینئر قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے خطابی مقابلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ٹاپ سیڈ سری کانت نے لکشہ سین کو 36 منٹ کے کھیل میں18۔21، 16۔21 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ سری کانت کا فائنل میں دوسرے سیڈ ایچ ایس پرنے سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے ایک دیگر سیمی فائنل مقابلے میں سوبھنکر ڈے کو42 منٹ میں 17۔21، 14۔21 سے شکست دی۔خواتین کے زمرے میں سائنا نہوال نے پانچویں سیڈ انوراپربھودیسائی کو صرف 30 منٹ میں 10۔21،11۔21 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

TOPPOPULARRECENT