Friday , April 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / سری کانت بھی آل انگلینڈ ٹورنمنٹ سے باہر

سری کانت بھی آل انگلینڈ ٹورنمنٹ سے باہر

برمنگھم۔16مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا میں تیسرے نمبر کے کھلاڑی ہندستان کے کنڈامبی سری کانت آل انگلینڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر ہو گئے ۔سری کانت گزشتہ سال اس ٹورنمنٹ کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہو گئے تھے اور اس مرتبہ انہیں دوسرے راؤنڈ میں شکست ہوئی ہے۔تیسرے سیڈ سری کانت کو چین کے ہواگ یوجیاگ نے 52 منٹ طویل سخت مقابلے میں 21۔11، 15۔21، 22۔20 سے شکست دی۔سری کانت کی 42 ویں درجہ کے چینی کھلاڑی کے خلاف تین مقابلوں میں یہ پہلی شکست ہے ۔سری کانت نے اپنے پہلے مرحلیکا مقابلہ تین گیموں کی جدوجہد میں جیتا تھا لیکن دوسرے راؤنڈ میں وہ تین گیموں میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔گزشتہ میچ میں سری کانت نے آخری گیم 22۔20 سے جیت لیا تھا لیکن دوسرے راؤنڈ میں وہ فیصلہ کن گیم 20۔22 سے شکست کھا کر باہر ہو گئے ۔اس دوران ایچ ایس پرنئے نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے انڈونیشیا کے ٹومی سگیارتو کو 38 منٹ میں 21۔10، 21۔19 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اب ان کے سامنے یوجیاگ کا چیلنج ہوگا ۔مرد ڈبلز میں ہندستانی جوڑی سانتوکسیراج ریڈی اور چراغ شیٹی کو دوسری سیڈ ڈنمارک کے متھیاس کے بو اور کارسٹن موگنسن نے ایک گھنٹے تین منٹ میں 21۔16، 16۔21، 23۔21 سے شکست دے دی۔مکسڈ ڈبلز میں پرنب چوپڑا اور این سکي ریڈی کو دوسری سیڈ چینی جوڑی وانگ یلیو اور ہوانگ ڈوگپگ سے صرف 24 منٹ میں 6۔21، 10۔21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT