Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری کانت کو شکست ، پرنائے جوڑی سیمی فائنل میں

سری کانت کو شکست ، پرنائے جوڑی سیمی فائنل میں

ٹوکیو۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی کڈمبی سری کانت کو جاپان اوپن سوپر سیریز کے کواٹر فائنل میں شکست ہوئی ہے جنہیں نئے عالمی چمپئن وکٹ ایکسل سن نے 17-21, 17-21 سے شکست دی۔ دریں اثناء مکسڈ ڈبلس میں پرنائے جیری چوپڑا اور این سکی ریڈی نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ سید مودی گرانڈ پری گولڈ چمپئن پرنائے اور سکی نے ہندوستانی امیدوں کو برقرار رکھتے ہوئے کوریا کی سیونگ جائے سینٹ اور کم ہانا 21-18, 9-21, 21-19 سے شکست دی ہے۔ ہندوستانی جوڑی کا سیمی فائنل میں سامنا جاپان کی ٹکورو ہوکی اور سیاکہ کیروٹا سے ہوگا۔
ہندوستانی جوڑی نے اس مسابقتی مقابلہ میں خاص کر تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں بھی بہتر مظاہرہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT