Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / سر عام سڑک پر پیشاب کرنے والے افراد کو پھول کا ہار پہنا نے کے انوکھے قدم کی شروعات

سر عام سڑک پر پیشاب کرنے والے افراد کو پھول کا ہار پہنا نے کے انوکھے قدم کی شروعات

 

حیدرآباد 23ستمبر(یواین آئی )سر عام سڑک پر پیشاب کرنے والے افراد کو پھول کا ہار پہنا نے کے انوکھے قدم کی شروعات گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) نے کی ہے ۔ سرور نگر میں کارپوریشن نے اس تعلق سے عوام کو شرمندہ کرنے کیلئے ان کو پھول کا ہار پہنا کر ان سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا آپ کے گھر میں بیت الخلا ہے ؟اگر بیت الخلا ہے تو پھر باہر سرعام پیشاب کرنے کی کیاوجہ ہے ؟اسٹاف نے سمجھاتے ہوئے عوام سے کہاکہ سرعام سڑکوں پر پیشاب کرنے سے کئی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ اسٹاف نے کہا کہ گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت پروگرام کا آغاز ہوا تھا جس کے لئے تمام کا تعاون ناگزیر ہے ۔عوام سے یہ خواہش کی جارہی ہے کہ وہ سڑکوں پر پیشاب کرنے سے گریز کریں اور ساتھ ہی دوسروں میں اس تعلق سے بیداری پیداکریں۔جی ایچ ایم سی کے اسٹاف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے عام سڑک پر پیشاب نہ کریں ۔سینی ٹیشن کے اسٹاف نے عوام میں اس خصوص میں بیداری پیدا کی ہے ۔اس مہم کی شروعات آج سے کی گئی ہے ۔دوسری طرف عوام کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو کس طرح سر عام سڑکوں پر پیشاب کرنے سے روکتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کرسکتی ہے جبکہ کارپوریشن عوامی بیت الخلا کی فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT