Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / سزائے موت پانے والا ہندوستانی نژاد ملزم بری

سزائے موت پانے والا ہندوستانی نژاد ملزم بری

سنگاپور ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شاذونادر رونما ہونے والے ایک معاملہ میں ایک ہندوستانی نژاد ملائشیائی شہری جسے سنگاپور میں سزائے موت سنائی گئی تھی، کو ملک کی اپیکس عدالت نے بری کردیا۔ اس پر منشیات رکھنے کا الزام تھا۔ عدالت کے فیصلہ کے مطابق کل گویو جیہ رامن نامی ملزم نے کامیابی کے ساتھ یہ نکتہ ثابت کردیا کہ اسے یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ جس موٹر سائیکل پر وہ سواری کررہا تھا، اس میں ممنوعہ منشیات کو چھپایا گیا تھا۔ 24 مارچ 2014ء کو گوپو کو سنگاپور میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اس نے روڈلینڈ چیک پوائنٹ سے ملک میں داخلہ لیا تھا اور اسی وقت اس کی موٹر سائیکل کے فینڈر سے ڈائمور فین نامی گولیوں کے تین سیاہ بنڈلس بھی برآمد کئے گئے تھے۔ ڈائمور فین کو ہیروئن بھی کہا جاتا ہے جس وقت اس سے پوچھ گچھ کی گئی اس نے موٹر سائیکل میں منشیات کے ہونے سے لاعلمی ظاہر کی جبکہ اس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ جس موٹر سائیکل پر سوار تھا وہ اس کی ملکیت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT