Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / سستی قابل تجدید توانائی کیلئے ایجاد پر وزیراعظم کا زور

سستی قابل تجدید توانائی کیلئے ایجاد پر وزیراعظم کا زور

نئی دہلی۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ برقی توانائی کی قلت دُور کرنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے نئے قابل تجدید توانائی کے وسائل جیسے شمسی توانائی اور ہوائی توانائی سستے داموں تیار کرنے کے لئے نئی ایجاد پر زور دیا اور کہا کہ صاف ستھری برقی توانائی کے لئے ہماری ایجاد پر پوری دُنیا متاثر ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان 50 ممالک کا ایک کن

نئی دہلی۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ برقی توانائی کی قلت دُور کرنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے نئے قابل تجدید توانائی کے وسائل جیسے شمسی توانائی اور ہوائی توانائی سستے داموں تیار کرنے کے لئے نئی ایجاد پر زور دیا اور کہا کہ صاف ستھری برقی توانائی کے لئے ہماری ایجاد پر پوری دُنیا متاثر ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان 50 ممالک کا ایک کنسورشیم قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ افراط سے شمسی توانائی پیدا کی جاسکے۔ اس کے لئے تمام ممالک اپنی تحقیقات اور ٹکنالوجی کی ترقی کو باہمی اشتراک و تعاون سے بہتر بناسکیں گے اور برقی توانائی تک دُور افتادہ دیہاتوں میں رہنے والے غریب عوام کی بھی رسائی ممکن ہوجائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان قابل تجدید توانائی پر دُنیا کو متاثر کرنے کے لئے زور نہیں ڈال رہا ہے بلکہ ہمارا مقصد خود ہمارے اپنے عوام کی برقی توانائی کی ضروریات کی تکمیل ہے۔

TOPPOPULARRECENT