Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / سسرالی افراد کے ہاتھوں خاتون نذرآتش

سسرالی افراد کے ہاتھوں خاتون نذرآتش

حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں سسرالی رشتہ داروں اور شوہر نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر زندہ جلادیا ۔ پولیس ایل بی نگر نے اس واقعہ پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ ہاریکا جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن شخص رشی کمار کی بیوی تھی ۔ کل رات شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے ہاتھوں مبینہ طور پر ہلاک کردی گئی ۔ اس خاتون کی شادی سال 2015 میں ہوئی تھی ۔ ان دنوں خاتون کو مائیکے سے 5 لاکھ روپئے زائد جہیز کیلئے مبینہ دباؤ ڈالا جارہا تھا اور پریشان کیا جارہا تھا ۔ شادی کے موقع پر والد نے 5 لاکھ روپئے نقد رقم کے علاوہ اراضی بھی دی تھی ۔ شوہر کی خواہش تھی کہ وہ ڈاکٹر بنے تاہم ہاریکا کو ایم بی بی ایس میں سیٹ حاصل نہیں ہوئی اور اس نے بی ڈی ایس میں داخلہ لے لیا ۔ جس کے بعد ہاریکا کو اذیت رسانی کا سامنا تھا ۔ کل رات اس خاتون کو اس کے سسرالی مکان میں زندہ جلا دیا گیا ۔ پولیس نے لڑکی کے والدین کے الزامات کے پیش نظر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT