Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سسرالی رشتہ داروں کی زدوکوبی سے ایک شخص فوت

سسرالی رشتہ داروں کی زدوکوبی سے ایک شخص فوت

حیدرآباد /21 نومبر ( سیاست نیوز ) سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ مارپیٹ سے ایک شخص فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 38 سالہ شیخ محبوب سسرالی رشتہ داروں کے حملہ میں فوت ہوگیا ۔ شیخ محبوب پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو روڈا میستری نگر میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی شادی رئیسہ بیگم سے ہوئی تھی ۔ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑے تنازعہ کی شکل اختیار کرگئے تھے اور گذشتہ روز محبوب کے سسرالی رشتہ داروں نے بات چیت کے دوران محبوب کو شدید زدوکوب کیا ۔ سسرالی رشتہ داروں کے حملہ میں شدید زخمی محبوب جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس جگت گیری گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT