Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی خاتون کی خودکشی

سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کاشکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سائبرآباد کے علاقہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ رکمنی عرف چٹی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق آر این ریڈی نگر علاقہ کے ساکن سنتوش کی بیوی رکمنی نے آج صبح انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رکمنی نے اپنی 8 ماہ کی بیٹی کے سامنے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اس خاتون کو اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ اس خاتون کی شادی جون 2014 میں ہوئی تھی ۔ میرپیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
اولاد نہ ہونے پر سسرال والوں کی ہراسانی سے مجبور خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے کے سبب سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ نظام پیٹ میں پیش آیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 29 سالہ کمل جیت کور جو نظام پیٹ علاقہ کے ساکن بال سنگھ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون بے اولاد تھی اور اس خاتون کا علاج جاری تھا ۔ پولیس درائع نے یہ بات بتائی۔ خاتون کو اولاد نہ ہونے کے سبب سسرالی رشتہ داروں کے ظلم برداشت کرنا پڑ رہا تھا اور یہ خاتون پولیس کے مطابق ہراسانی کا شکار تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہیوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT