Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے خاتون کی خود کشی

سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے خاتون کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بنجارہ ہلز علاقہ میں ایک خاتون نے سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ پولیس بنجارہ ہلز ذرائع کے مطابق 27 سالہ فرحانہ بیگم نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فرحانہ بیگم کے بھائی محمد آصف نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ ان کی بہن نے سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔ فرحانہ ، احمد نگر فرسٹ لانسر علاقہ کے ساکن شیخ عمران عرف ایوب کی بیوی تھی ۔ ایوب روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک چلا گیا ۔ شکایت میں ساس اور نند پر ذہنی اور جسمانی ہراسانی کا الزام لگایا گیا ہے ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT