Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کاشکار شخص کی خودکشی

سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کاشکار شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) میڑچل علاقہ میں ایک شخص نے ساس، برادرنسبتی اور بیوی کے عاشق کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے انکشاف کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ 27 سالہ شخص سری سیلم نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پیشہ سے خانگی ملازم سری سیلم پیرزادی گوڑہ علاقہ میں اپنی بیوی سرشیا کے ہمراہ رہتا تھا۔ اس کی بیوی سرشیا کے شیکھر نامی شخص سے ناجائز تعلقات تھے۔ خاتون شوہر کی غیرموجودگی میں اپنے عاشق کے ساتھ وقت گذارتی تھی۔ اس بات کا علم سری سیلم کو ہوگیا اور اس نے وضاحت طلب کی۔ اس پر سری سیلم کی ساس اس کا برادرنسبتی اور بیوی کا عاشق شیکھر اسے دھمکانے لگے اور ہراساں کررہے تھے کہ وہ اس بات کا ذکر کسی سے نہ کرے اور عاشق کی سرگرمیاں کھلے عام ہونے لگی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی۔ میڑچل پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT