Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سسرالی مکان سے 2.5 لاکھ نقد رقم اور 18 تولے سونے کی چوری

سسرالی مکان سے 2.5 لاکھ نقد رقم اور 18 تولے سونے کی چوری

ساس کی آنکھ میں مرچ پوڈر چھڑک کر واردات کی انجام دہی ، داماد گرفتار
حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے ایک داماد کو سسرالی مکان میں سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ انسپکٹر ایس آر نگر مسٹر محمد وحیدالدین کے بموجب ہیری انتھونی پاسکل نے /31 ڈسمبر کی شب اپنے سسرالی مکان میں داخل ہوکر اپنی ساس بی انتھونماں مکان میں تنہا موجود ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے مکان میں داخل ہوکر اس کی آنکھ میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر قیمتی طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا تھا ۔ بی انتھونی نے اپنے مکان میں سرقہ ہونے اور قیمتی طلائی زیورات لوٹ لینے کے واقعہ کے بعد پولیس ایس آر نگر سے ایک شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقام واردات کا معائنہ کیا اور کلوز ٹیم کی مدد سے اہم شواہد بھی اکٹھا کئے ۔ ہیری انتھونی نے اپنی ساس کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر اس نے مکان میں موجود 2.5 لاکھ نقد رقم ، 18 تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کا سرقہ کرکے وہاں سے فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران یہ پتہ لگایا کہ ہیری انتھونی اور اس کی بیوی ساکن رام نگر مشیرآباد اکثر انتھونماں کے مکان جایا کرتے تھے اور اس کا فائدہ اٹھاکر داماد نے سرقہ کی واردات انجام دی ۔ پولیس نے تکنیکی شواہد بشمول سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم داماد کے ملوث ہونے کا پتہ لگایا اور اسے حراست میں لیکر کڑی تفتیش کی جس میں انتھونی نے ارتکاب جرم قبول کرلیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 10 ہزار نقد رقم اور 12 تولے طلائی زیورات برآمد کرلیا اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT