Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سسرالی مکان میں خاتون کا قتل

سسرالی مکان میں خاتون کا قتل

حیدرآباد /11 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک خاتون کا اسکے سسرالی مکان میں قتل کردیا گیا ۔ تاہم پولیس سرور نگر قاتل کی تلاش اور قتل کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ کرن کمار جو کتہ پیٹ دلسکھ نگر علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ اس خاتون کی شادی دیڑھ سال قبل ہوئی تھی اور اس کی ایک اولاد بھی ہے ۔ خاتون کا شوہر جویلری شاپ کا مالک بتایا گیا ہے ۔ اس خاتون کو شدید زخمی حالت میں ایک دواخانے سے دوسرے دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ فوت ہوگئی ۔ اس خاتون کے گلے پر نشانات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے اور مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

شوہر سے جھگڑے پر بیوی کی خودکشی
حیدرآباد /11 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ ریشما بیگم جو میاں پور آدتیہ نگر علاقہ کے سا کن نظام الدین کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ میاں پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT