Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / سسر کے ہاتھوں بیوہ بہو کی عصمت ریزی اور قتل

سسر کے ہاتھوں بیوہ بہو کی عصمت ریزی اور قتل

ٹیگم گڑھ (مدھیہ پردیش) ۔ 17 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ایسے وحشی سسر نے جسے اپنی بیوہ بہو کا بھی خیال نہیں آیا ، اُس نے یہاں کے ایک موضع میں نہ صرف اُس کی عصمت ریزی کی بلکہ قتل بھی کردیا ۔ جٹارا کے سب ڈیویژنل پولیس آفیسر ایم کے پریہار نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی جوگیشور لودھی کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی ہے جس نے گزشتہ شب اپنی 22 سالہ بیوہ بہو کی اُس وقت عصمت ریزی کی جب وہ اپنی ایک سالہ بیٹی ( ملزم کی پوتی ) کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی۔ عصمت ریزی کے بعد جب بہو نے سسر کو دھمکی دی کہ وہ اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے گی جس کے بعد سسر نے اپنی بہو کے سر پر ایک بڑے پتھر سے وار کرتے ہوئے اُسے قتل کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ بیوہ خاتون کے شوہر نے تین ماہ قبل خودکشی کرلی تھی اور اُس کے بعد سے بہو اپنی بیٹی کے ساتھ اپنے سسر کے ہمراہ رہائش پذیر تھی ۔ جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد سسر گاؤں چھوڑکر فرار ہوگیا تھا لیکن بعد ازاں اُس نے پولیس کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی۔

TOPPOPULARRECENT