Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / سشماسوراج کی زیرقیادت کل جماعتی وفد کا سابق وزیراعظم نیپال کو خراج عقیدت

سشماسوراج کی زیرقیادت کل جماعتی وفد کا سابق وزیراعظم نیپال کو خراج عقیدت

کٹھمنڈو ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی کل جماعتی وفد جس کی قیادت وزیرخارجہ سشماسوراج کررہی ہے، ہندوستان کے ’’سچے دوست‘‘ سابق وزیراعظم نیپال سشیل کوئرالا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نیپال پہنچ گیا۔ موجودہ وزیراعظم کے پی اولی نے کہا کہ کوئرالا نیپال کے ’’رنج کے وقت‘‘ ہمیشہ کے ساتھ رہے تھے۔ ہندوستان کے کل جماعتی وفد میں صدر جے ڈی یو شردیادو، سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور مشیر قومی سلامتی اجیت دوول شامل تھے۔ انہوں نے کوئرالا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی آخری رسومات دشرتھ رنگاشالا میں ادا کی جائیں گی۔ سشماسوراج نے صدر اور وزیراعظم نیپال سے بھی ملاقاتیں کیں۔

TOPPOPULARRECENT