Friday , April 27 2018
Home / Top Stories / سشماسوراج کی نیپال کے صدر، وزیراعظم سے ملاقات

سشماسوراج کی نیپال کے صدر، وزیراعظم سے ملاقات

کٹھمنڈو میں سیاسی استحکام اور ترقی کیلئے پراچندا کو دہلی کے تعاون کا تیقن
کٹھمنڈو ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے نیپال کے ساتھ تاریخی اور ہمہ گیر تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے اس ملک کی اعلیٰ قیادت سے وسیع تر بات چیت کی اور ترقی و استحکام کیلئے نئی دہلی کی تائید کا تیقن دیا۔ سشماسوراج جو دو روزہ خیرسگالی دورہ پر گذشتہ روز یہاں پہنچی ہیں، صدر وبدیا دیوی بھنڈاری، وزیراعظم شیربہادر دیوبا سے بات چیت کی۔ سی پی این ماؤنواز کے چیرمین پراچندا سے ناشتہ پر ملاقات کی، جس کے بعد کہا کہ ’’نیپال میں سیاسی استحکام اور ترقی کیلئے ہم مکمل تعاون کریں گے‘‘۔ پراچندا نے کہا کہ ’’ہم نے مابعد انتخابات اور تشکیل حکومت سے متعلق ابھرنے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سوراج سے میں نے کہا ہیکہ ہم سیاسی استحکام اور ترقی چاہتے ہیں جس کیلئے ہمیں پڑوسیوں سے تعاون کی ضرورت ہے۔ سوراج نے تیقن دیا کہ نیپال میں سیاسی استحکام اور ترقی کیلئے ہندوستان کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT