Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / سشماسوراج کے گردہ کی آئندہ ہفتہ پیوندکاری متوقع

سشماسوراج کے گردہ کی آئندہ ہفتہ پیوندکاری متوقع

نئی دہلی ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج کے گردہ کی آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) میں آئندہ ہفتہ پیوندکاری متوقع ہے کیونکہ انہیں ایک عطیہ دھندہ سے گردہ حاصل ہوگیا ہے جو ان کا رشتہ دار نہیں ہے۔ ایمس کے ذرائع نے کہا کہ ایک باحیات عطیہ دہندہ کی طرف سے دیئے گئے گردہ کے ذریعہ یہ پیوندکاری کی جائے گی۔ گردہ دینے والا فرد کا وصول کنندہ سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ گردہ قبول کرنے سے قبل ان دونوں کے مختلف معائنے کروائے گئے تھے۔سشماسوراج کے خاندان میں گردہ کا کوئی عطیہ دہندہ دستیاب نہ ہوسکا تھا چنانچہ ایسے فرد کا گردہ قبول کیا گیا ہے جس کو وصول کنندہ سے کافی  رغبت ہے لیکن وہ ان کا خاندان یا سسرالی رشتہ دار یا پڑوسی نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سشماسوراج کو ایک طویل عرصہ سے ذیابیطس ہے۔ گردہ ناکام ہوجانے کے بعد انہیں ڈائیلاسیس پر رکھا گیا ے اور ہفتہ میں تین مرتبہ ڈائیلاسیس کیا جارہا ہے۔ سشما نے 16 نومبر کو ٹوئیٹر پر لکھا تھا کہ گردہ کی ناکامی کے سبب وہ ایمس میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’گردہ کی پیوندکاری کیلئے معائنے کئے  جارہے ہیں۔ لارڈ کرشنا کا آشیرواد رہے گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT