Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / سشما سواراج کی ایس سی او چوٹی کانفرنس سوچی میں شرکت

سشما سواراج کی ایس سی او چوٹی کانفرنس سوچی میں شرکت

نئی دہلی ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سواراج شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن (ایس سی او)کی آئندہ چوٹی کانفرنس میں جو روس کے شہر سوچی میں منعقد کی جارہی ہے ہندوستان کی نمائندگی کریں گی ۔ جون میں ہندوستان اور پاکستان ایس سی او کے مکمل رکن بن چکے ہیں ۔

صدر فرانس کا آئندہ سال کے اوائل میں دورہ ہند
نئی دہلی ۔/23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر فرانس ایمانویل میکرون آئندہ سال کے اوائل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ فرانس کے سفیر الیکزینڈر زگلر نے آج اس کا انکشاف کیا ۔ میکرون آئندہ ماہ ہندوستان آنے والے تھے لیکن اس دورہ کو ملتوی کردیا گیا جو اب امکان ہے کہ آئندہ سال مارچ میں ہوگا ۔ فرانسیسی سفیر ہند فرانس تعلقات پر تقریر کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT