Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / سشما سواراج کی پاکستانی نمائندے سے ملاقات

سشما سواراج کی پاکستانی نمائندے سے ملاقات

نے پئی تاؤ 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سواراج اور پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے آج آسیان اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے احوال دریافت کئے ۔ یہ دونوں ملکوں کے معتمدین خارجہ کی ملاقات سے قبل خوشگوار رابطہ رہا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ دونوں نے ایک دوسرے سے رسمی ملاقات میں احوال دریافت کئے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے معتمدین خارجہ کی 25 اگسٹ کو اسلام آباد میں ملاقات ہونے والی ہے ۔ معتمدین خارجہ سطح کی ملاقات کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے اپنی حلف برداری کے بعد ہوئی ملاقات کے دوران کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT