Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / سشما سوارج ائی سی یو سے خانگی وارڈ میں منتقل

سشما سوارج ائی سی یو سے خانگی وارڈ میں منتقل

نئی دہلی:وزیر خارجہ سشما سوارج کو آج ایمس ائی سی یو سے منتقل کیاگیا جہاں تین دن قبل ان کے گردہ کی کامیاب پیوندکاری کے بعدلایاگیا تھا۔دواخانہ کے سینئر حکام نے کہاکہ وزیرخارجہ کو ائندہ 7تا10دنوں میں اسپتال سے دسچارج کردیاجائے گا۔

ایمس کے ڈائرکٹر ایم سی مشرا نے کہاکہ ’’ وزیرکو کارڈیو۔ پلورو سنٹر کے خانگی وارڈ میں منتقل کیاگیاہے۔ سرجری کے بعدوہ توقع کے مطابق روبہ صحت ہورہی ہیں۔ان کی صحت پر مختلف امراض او رشعبوں کے ماہرین کی ٹیم مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

سشما سوارج کے گروہ کا ہفتہ کو آپریشن ہوا تھا۔ایک 40سالہ خاتون نے جو ان کی رشتہ دار نہیں ہے وہ انھیں اپنا گردہ کا عطیہ دیا ہے۔

ڈاکٹر نے کہاکہ سرجری کے بعد سشماسوارج کی صحت ٹھیک تھی لیکن کسی انفکیشن سے محفوظ رکھنے کے لئے ائی سی یو منتقل کیاگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT