Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / سشما سوراج نے پاکستانی شہری کو میڈیکل ویزا منظورکیا

سشما سوراج نے پاکستانی شہری کو میڈیکل ویزا منظورکیا

نئی دہلی ۔ 10 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے ایک پاکستانی شہری کے ساتھ جذبۂ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہندوستان میں جگر کی پیوندکاری کیلئے اُنھیں میڈیکل ویزا جاری کیا۔ سشما سوراج نے پاکستانی شہری حامد علی اشرف کو ٹوئیٹر پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے والد کیلئے ویزا منظور کررہے ہیں۔ حامد علی اشرف کے والد محمد اشرف کا سائیکٹ میں Max ہاسپٹل میں علاج کیاجائے گا۔ حامد علی اشرف نے سشما سوراج سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہاکہ اس غیرمعمولی جذبۂ انسانیت کی ہم قدر کرتے ہیں اور آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے جاریہ ماہ سے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں اپنے والد کی بیماری اور دیگر تفصیلات کا تذکرہ کیا ، ساتھ ہی ساتھ سشما سوراج سے میڈیکل ویزا جاری کرنے کی درخواست بھی کی ۔ انھوں نے کہا تھا کہ میڈم ! آپ ہماری مدد کیجئے ، میرے والد کو جگر کے پیوندکاری کی ضرورت ہے ۔ برائے مہربانی اُنھیں ویزا جاری کیجئے ۔ سشما سوراج نے اس درخواست کو منظور دیدی۔

TOPPOPULARRECENT