Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / سشما سوراج کا بیرونی دورہ

سشما سوراج کا بیرونی دورہ

نئی دہلی ۔ /2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج تھائی لینڈ ، انڈونیشیاء اور سنگاپور کو 5 روزہ دورہ پر جمعرات کو روانہ ہوں گی تاکہ جنوب مشرقی ایشیاء کے یہ تین اہم ممالک کے ساتھ ہندوستان کے روابط کو تقویت دی جاسکے ۔ خاص طور پر اسٹراٹیجنگ سیکٹر کے ساتھ ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ سشما اپنے دورہ کے پہلے مرحلے پر /4 ، /5 جنوری کو تھائی لینڈ میں ہوںگی ۔ وہ 5 ، 6 جنوری کو انڈونیشیاء کا دورہ کریں گی اور پھر سنگاپور کو سہ روزہ دورہ کیلئے روانہ ہوں گی ۔ تھائی لینڈ 2018 ء میں انڈیا ۔ آسیان تعلقات کیلئے رابطہ کار ملک رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT