Wednesday , December 19 2018

سشما سوراج کا دورۂ میانمار، اعلیٰ قیادت سے ملاقات

نے پائی تاؤ (میانمار) 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج آج دو روزہ دورے پر یہاں پہونچیں جس کے دوران وہ توقع ہے کہ میانمار کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ کلیدی، باہمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی جن میں راکھین اسٹیٹ کی صورتحال شامل ہے جہاں سے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں نے گزشتہ سال کے تشدد کے بعد ترک وطن کیا ہے۔ میانمار کی ہندوستان کے لئے کلیدی پڑوسی کی حیثیت سے اہمیت ہے اور اِس کی سرحد متعدد شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ 1,640 کیلو میٹر طویل ہے، جن میں شورش پسندی سے متاثرہ ناگالینڈ اور منی پور شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT