Wednesday , November 14 2018
Home / Top Stories / سشما سوراج کی آسیان سربراہ سے ملاقات

سشما سوراج کی آسیان سربراہ سے ملاقات

جکارتہ میں پانچویں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا افتتاح
جکارتہ ۔ /6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب ہندوستان ’مشرق پرعمل‘ پالیسی کے تحت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی مصروفیات کو بڑھانے اور مستحکم کرنے کی سعی میں اضافہ کررہا ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی علاقائی تنظیم ’آسیان ‘ کے سکریٹری جنرل داتوپدوکا جوک ہوئی سے ملاقات کی ۔ وزارت امور خارجہ میں ترجمان راویش کمار نے ٹوئیٹرپر لکھا کہ ’’آسیان ۔ ہند تعلقات ایک یادگار سال میں پیشرفت کررہے ہیں ۔ وزیر امور خارجہ نے آسیان کے سکریٹری جنرل مسٹر داتو پدوکالم جوک اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ مس رینٹو مرسودی سے ملاقات کی ۔سوراج نے جو تین ملکی دورہ کے دوسرے مرحلے میں تھائی لینڈ سے یہاں پہونچی ہیں ،آسیان انڈیا تھنک ٹینک نٹورک کی پانچویں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا افتتاح بھی کی ہیں ۔ ’’ آسیان انڈیا یادگار سال کے ضمن میں جکارتہ میں ایک اہم تقریب منعقد ہورہی ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے تھنک ٹینک نٹورک کی پانچویں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا آج افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ اور آسیان کی سکریٹری جنرل بھی موجود تھے ‘‘ ۔ ہندوستان اور آسیان کے مابین ساجھیداری مذاکرات کے 25 سال کی تکمیل پر نئی دہلی کی طرف سے /25 جنوری کو یادگار چوٹی کانفرنس منعقد کی جائیگی ۔ جس میں آسیان کے رکن ممالک کے قائدین شرکت کریں گے ۔ سشما سوراج نے جکارتہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ میں ہندوستانی برداری سے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT