Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / سشما سوراج کی دورۂ چین پر بیجنگ آمد

سشما سوراج کی دورۂ چین پر بیجنگ آمد

بیجنگ ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج چار روزہ دورے پر آج یہاں پہنچیں، جس کے دوران وہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ کلیدی نوعیت کی بات چیت منعقد کریں گی تاکہ باہمی روابط معمول پر آجائیں اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گی۔ سشما کی وانگ سے کل ملاقات طے ہے۔ وانگ کو گزشتہ ماہ ترقی دے کر اسٹیٹ کونسلر مقرر کئے جانے کے بعد دونوں کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔

مودی کا 11 مئی کو دورۂ نیپال
کھٹمنڈو ۔ 21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی 11مئی کو نیپال کا دورہ کریں گے ۔ سرکاری میڈیا نے آج یہاں بتایا کہ مودي اپنے دورے کے دوران بہار سے ملحق نیپال کے ترائی میدانی علاقہ کے اہم مذہبی مقام جنک پور بھی جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT