Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / سشما سوراج کی صحت مستحکم ‘ عنقریب ڈسچارج

سشما سوراج کی صحت مستحکم ‘ عنقریب ڈسچارج

نئی دہلی ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج جن کا ایمس میں نمونیا کے لئے علاج کیا جارہا ہے ‘صحت یاب ہورہی ہیں اور جلد ہی دواخانہ سے ڈسچارج کردی جائیں گی۔ ایمس کے سینئرڈاکٹر نے کہا کہ امکان ہے کہ انہیں انتہائی درجہ حرارت کی وجہ سے اپنے سفر کے دوران انفکشن ہوگیا تھا ۔ انہیں 25اپریل کو ایمس میں شریک کروایا گیا تھا کیونکہ انہوں نے سینہ میں درد اور بخار کی شکایت کی تھی ۔
عصمت ریزی کے ملزم گوا رکن اسمبلی کا نفسیاتی ٹسٹ
پاناجی ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے خارج شدہ رکن اسمبلی اٹانیشیو مونگ تریڈ جنہیں مبینہ طور پر ایک 16سالہ لڑکی کو خرید کر اُس کی عصمت ریزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ‘ پولیس نے آج ان کا نفسیاتی ٹسٹ کروایا ۔ انہیں نفسیاتی معائنہ کیلئے لے جایا گیا اور آج مزید کئی ٹسٹ کئے گئے۔انہیں تین دن قبل گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے ان پر عائد الزام کی تردید کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT