Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / سشما سوراج کی وزیراعظم بحرین سے ملاقات

سشما سوراج کی وزیراعظم بحرین سے ملاقات

مناما 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج نے آج وزیراعظم بحرین خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے ملاقات کی اور دوسرے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی۔ دوسرے صدر وزیراعظم بحرین تھے۔ دونوں کی ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سشما سوراج بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر کل پہونچی تھیں۔ اُنھوں نے آج وزیر خارجہ بحرین شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کے ساتھ اپنے دورے کا آغاز کیا۔ اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیشن کا اجلاس فبروری 2015 ء میں نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا۔ شیخ خالد نے ہندوستانی برادری کی جو بحرین میں مقیم ہے، خلیجی مملکت کی معاشی ترقی میں حصہ لینے کی ستائش کی۔ بحرین میں تقریباً 3 لاکھ پچاس ہزار تا 4 لاکھ غیر ملکی افراد مقیم ہیں اور بحرین کی جملہ آبادی کا ایک چوتھائی ہیں۔ بعدازاں سشما سوراج نے وزیراعظم بحرین خلیفہ بن سلمان سے ملاقات کی اور قابل قدر باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اُن کے دورہ کے موقع پر بحرین کو کتابوں کے ایک صندوق جس کا نام بھارت ایک پرہے رکھا گیا ہے، مناما کی قومی لائبریری کے لئے تحفہ دیا گیا۔ یہ علامتی صندوق جس میں کتابیں بھری ہوئی ہیں، ہندوستان کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں کتابوں پر مشتمل ہے۔ مقامی افراد کے لئے یہ حوالے کی کتابوں کا کام دے سکتی ہیں۔ مقامی افراد ہندوستان کے بارے میں مزید معلومات کے حصول سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے ٹوئٹر پر اِس کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT