Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / سشما سوراج کی وزیر خارجہ چین سے ملاقات

سشما سوراج کی وزیر خارجہ چین سے ملاقات

نئی دہلی 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے اہم باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ذرائع کے بموجب سشما سوراج اور وانگ نے باہمی مفاد کے حامل تمام مسائل پر بات چیت کی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئیٹ کیا کہ باہمی تعلقات کو نئی رفتار عطا کرتے ہوئے وزْر خارجہ سشما سوراج نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مثبت اور پیشرفت پر مبنی بات چیت کی ہے ۔ یہ بات چیت روس ‘ ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سشما سوراج نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے بھی علیحدہ بات چیت کی ہے ۔ رویش کمار نے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ باہمی حکمت عملی شراکت کو مزید مستحکم کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بھی باہمی مفادات کے حامل امور پر بات چیت کی ہے ۔ روس ‘ ہندستان اور چین کے وزرائے خارجہ اپنے مشترکہ اجلاس میں کئی علاقائی اور اہمیت کے حامل عالمی مسائل بشمول دہشت گردی اور تخریب کاری سے درپیش مسائل سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔ جاریہ سال گرما میں سکم کے ڈوکلا م سیکٹر میں ہندوستان اور چین کے مابین پیدا ہوئے تعطل کے بعد چین کے کسی وزیر کا یہ اولین دورہ ہندوستان ہے ۔ ہندوستان اور چین کی افواج کے مابین ڈوکلام میں سرحد کے مسئلہ پر 73 دن تک تنازعہ چلتا رہا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT