Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / سشما کا آج سے دورہ سری لنکا

سشما کا آج سے دورہ سری لنکا

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج کل دو روزہ دورہ سری لنکا پر روانہ ہونگی ۔ وہ سری لنکا کی اعلی قیادت کے ساتھ مچھیروں اور اقلیتی ٹاملوں کے حقوق پر تبادلہ خیال کرینگی ۔ ایک سال میں ان کا یہ دوسرا دورہ سری لنکا ہے ۔ سوراج اور ان کے سری لنکا کے ہم منصب منگلا سمرا ویرا نویں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔
تنزانیہ کی طالبہ کا واقعہ ‘ راہول کی کرناٹک حکومت سے رپورٹ طلبی
نئی دہلی 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کرناٹک حکومت سے بنگلور میں ایک تنزانیہ کی طالبہ کے استحصال پر رپورٹ طلب کی ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے آج ٹویٹ کرکے کہا، ‘‘بنگلور میں تنزانیہ کی طالبہ کے ساتھ ہوئے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے ۔ راہول گاندھی نے کرناٹک حکومت سے اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ فوری طور پر بھیجنے کہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT