Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / سشما کی اقوام متحدہ میں چھ ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات

سشما کی اقوام متحدہ میں چھ ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات

اقوام متحدہ، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ چھ ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ محترمہ سوراج نے چہارشنبہ کو سعودی عرب، برازیل، میکسیکو، مراکش، سان مارینو اور مولدووا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے سان مارینو کے وزیر خارجہ نکولا رینجی سے ملاقات کی۔ انہوں نے لکھاکہ وزیر خارجہ سوراج اپنے سعودی ہم منصب عادل الزبیر سے ملاقات کے دوران صدیوں قدیم اقتصادی اور سماجی و ثقافتی تعلقات پر مبنی تعلقات کو مزید گہرائی سے ہمکنار کر رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT