سشما کی رومانیہ کے وزیر خارجہ سے بات چیت

باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے ، اقوام متحدہ کی اصلاح کی ضرورت کا اعادہ
نئی دہلی ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے رومانیہ کے وزیر خارجہ شیوڈور ملسکانو سے ان کے چار روزہ دور ہ ہند کے موقع پر دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے آج وسیع تر بات چیت کی ۔ سشما سوراج نے دوران بات چیت بین الاقوامی اور باہمی مسائل پر دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے موجودہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور اس کے امکانات کو وسعت دینے ہندوستان کے عہد کا اعادہ کیا ۔ ملسکانو نے بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے موقع پر ہندوستان کو مستقل نشست کیلئے رومانیہ کی بھرپور تائید کا اعادہ کیا ۔ وزارت امور خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جانبین نے اقوام متحدہ بشمول سلامتی کونسل کی جامع اصلاح کی ضرورت کو دہرایا ‘ ۔ رومانیہ جنوری 2019 ء میں یوروپی کونسل کی صدارت پر فائز ہوگا ۔ رومانیہ کے وزیر خارجہ نے قومی سلامتی کے نائب مشیر سے بھی ملاقات کی ۔ ان کے دورہ کے موقع پر چینائی میں رومانیہ کا اعزازی قونصل خانہ کھولا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT