Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / سشما کے استعفیٰ کا مطالبہ، کانگریس کا احتجاج

سشما کے استعفیٰ کا مطالبہ، کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپنا جارحانہ انداز برقرار رکھتے ہوئے کانگریس ورکرز نے آج وزیر امور خارجہ سشما سوراج کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا۔ سشما اسکام سے داغدار آئی پی ایل کمشنر للت مودی کی برطانیہ میں سفری دستاویزات کے حصول میں مدد کرنے کے الزام میں پھنسی ہیں۔ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے متعدد ورکر

نئی دہلی ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپنا جارحانہ انداز برقرار رکھتے ہوئے کانگریس ورکرز نے آج وزیر امور خارجہ سشما سوراج کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا۔ سشما اسکام سے داغدار آئی پی ایل کمشنر للت مودی کی برطانیہ میں سفری دستاویزات کے حصول میں مدد کرنے کے الزام میں پھنسی ہیں۔ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے متعدد ورکرز نے وسطی دہلی کے پاش لٹینس بنگلہ زون میں سشما کی صفدرجنگ لین قیامگاہ کے باہر احتجاج منظم کیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ مرکزی کابینہ میں اُن کی برقراری ’’سنگین الزامات‘‘ کے سبب غیرمستحکم ہوچلی ہے۔ جب احتجاجیوں نے سشما کی قیامگاہ کی طرف بڑھنے لگے تو پولیس نے احتجاجیوں کو سختی سے روک لیا اور ان میں سے لگ بھگ 10 کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران معمولی جھڑپ بھی ہوئی جب احتجاجیوں نے پولیس کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی۔ این ایس یو آئی ترجمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سشما سوراج فوری اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔ اس واقعہ کے تعلق سے سچائی کا پتہ چلانے کیلئے خصوصی تحقیقات کا حکم دیا جانا چاہئے۔ سشما کے پتلے بھی جلائے گئے۔ بعدازاں کانگریس ویمنس ونگ کی ورکرز کے گروپ نے بھی اشوکا روڈ پر بی جے پی ہیڈ کوارٹرز کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سشما ’’غیرقانونی‘‘ سرگرمیوں میں ملوث ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT