Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / سشیل کمار کی کار پر حملہ

سشیل کمار کی کار پر حملہ

حاجی پور / پٹنہ ۔ /15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی کی کار پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہونچا ۔ آر جے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو نے اس واقعہ میں ان کے پارٹی کارکن ملوث ہونے کی تردید کی ۔ یہ واقعہ ضلع ویشالی کے کالاپہر دیہات کے قریب پیش آیا جو آر جے ڈی کا طاقتور گڑھ ہے ۔ لالو پرساد کے فرزند تیجسوی پرساد کا موٹر قافلہ کچھ دیر پہلے ہی یہاں سے گزرا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ سخت حفاظتی انتظامات میں سشیل کمار کو پٹنہ پہونچایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT